25 اپریل 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ہندوستان کےسرکاری دورے پرہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق بان کی مون اور ان کی اہلیہ بان سون تائک ایک اعلی رتبہ وفد کےہمراہ دہلی پہنچےہيں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےدورہ ہند کامقصد اقوام متحدہ کی خاص ایجنسیوں اور پروگراموں سمیت اس ادار ےکےمقاصد کوعملی جامہ پہنانےکےلئے ہندوستان کومزید حصہ لینےکےلئےتیارکرناہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کایہ تیسرا دورہ ہندوستان ہے۔بان کی مون جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کریں گے۔بان کی مون اقوام متحدہ کےپروگراموں میں پیشرفت کاجائزہ لینےکےلئے ممبئی بھی جائيں گے۔......

/169